پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو واضح اکثریت حاصل کرنے پر پارٹی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام نےجمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ جمہوریت ہی مسائل کا حل …
گورنر خیبرپختونخوا کی بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بی این پی کو واضح اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد

مزید خبریں
پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو واضح اکثریت حاصل کرنے پر پارٹی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام نےجمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ جمہوریت ہی مسائل کا حل اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہر جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیرسگالی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی تجارت، علاقائی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ ملے گا۔
گورنرخیبر پختو نخوا نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مضبوط جمہوری ادارے ناگزیر ہیں اور بنگلہ دیش میں جمہوری تسلسل جنوبی ایشیا کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرے گی۔








