اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی پر پارٹی رہنما طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابی سرگرمیاں جنوبی ایشیا میں مثبت پیش رفت اور علاقائی ہم آہنگی کے نئے امکانات کو جنم دیں گی۔ ان کا کہنا تھا …
سینیٹر شیری رحمان کی بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں میابی پر بی این پی کے رہنما طارق رحمان کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی پر پارٹی رہنما طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابی سرگرمیاں جنوبی ایشیا میں مثبت پیش رفت اور علاقائی ہم آہنگی کے نئے امکانات کو جنم دیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت کو فروغ دینا خطے میں امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی رابطوں کو وسعت دے کر تاریخی اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کی جائے گی۔








