اسلام آباد جیل دو ماہ میں فعال ہوجائے گی ، مقامی مقدمات کے تمام ملزموں اورمجرموں کو منتقل کر یں گے ، دھرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صورتحال کے مطابق نمٹیں گے ، وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد جیل دو ماہ میں فعال ہوجائے گی ، اسلام آباد کے مقدمات کے تمام ملزموں اورمجرموں کو اس میں منتقل کر یں گے ،جو بھی غیر قانونی افغانی پاکستان میں موجود ہے اسے ہر صورت واپس بھجوایا جائے گی ، دھرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صورتحال کے مطابق نمٹیں …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد جیل دو ماہ میں فعال ہوجائے گی ، اسلام آباد کے مقدمات کے تمام ملزموں اورمجرموں کو اس میں منتقل کر یں گے ،جو بھی غیر قانونی افغانی پاکستان میں موجود ہے اسے ہر صورت واپس بھجوایا جائے گی ، دھرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صورتحال کے مطابق نمٹیں گے، اسلام آباد کے ریسکیو اور ایمرجنسی سروس کو مکمل خودمختار اور جدید ادارہ بنانے جارہے ہیں ۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد پولیس لائن میں سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹس فورس (ایس ڈبلیو اے ٹی) پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی سمیت پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اسلام آباد ایمرجنسی سروس کو جدید خطور پر استوار کرنے کے حوالےسے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ایمرجنسی سروس کو ایک الگ ادارہ بنا رہے ہیں ، اس سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے جارہے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی نئی تیار ہونے والی جیل منتقلی کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان سمیت جس جس کے خلاف بھی اسلام آباد کے مقدمات درج ہیں اور وہ حوالاتی یا قیدی ہیں انھیں اسلام آباد کی نئی جیل جو دو ماہ میں فعال ہوجائے گی میں منتقل کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن گزر جانے دیں اسکے بعد اگر کسی نےدھرنا دیا تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گی ،آئی جی اسلام آباد اور انکی ٹیم مکمل طور پر تیار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت کہیں بھی غیر قانونی افغانی کی موجودگی کی اطلاع ملے گی انھیں فوری طور پر واپس بھجوایا جائےگا ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوہے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب سے اسلام آباد پولیس کا وجود عمل میں آیا ہے اس وقت سے ان کے پاس دہشت گردوں کے ساتھ نمٹنے کے لئے سے پنجاب اور دیگر صوبوں کے پاس ایلیٹ فورس طرز کی فورس نہیں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ٹرینٹرز نے دن رات ایک کر کے چھ ماہ کی تربیت کا یہ عمل تین ماہ میں مکمل کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس اکیڈمی اور پو لیس ٹریننگ سکول کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے یہاں پر عالمی معیار کی تربیت دیں گے ،باقی صوبوں کی فورسز بھی ہمارے پاس تربیت کے لئے آئیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹس فورس ، حالیہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کے لئے ناگزیر تھی ، اب اس فورس کا پہلا دستہ پاس آئوٹ ہونے کے بعد فیلڈ میں آجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ڈرائیونگ سکول میں بھی اصلاحات نظر آئیں گی ، اسلام آباد پولیس میں بھرتی کی ضرورت بھی پوری کرنے جارہے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح امان و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے ۔