اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ ان کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔








