گورنر خیبرپختونخوا سے بشپ شاہد یونس کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کے روز بشپ شاہد یونس کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف جارج ،یاسر بھٹی

پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کے روز بشپ شاہد یونس کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف جارج ،یاسر بھٹی ، پادری عبید اور دیگر شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسیحی بھائیوں سمیت تمام اقلیتیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مسائل کا بہترین حل مذاکرات ہیں ،تنازعات اور تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ، میری خواہش اور کوشش ہے کہ چرچ اور اس سے متعلقہ امور خوش اسلوبی سے حل ہوں ۔وفد نے مسیحی برادری کے مسائل کے حل میں ہمیشہ تعاون کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں