وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وہ چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیراعظم ہارون …

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وہ چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیراعظم ہارون اختر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے قطری وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے امیر قطر کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے اپنے حالیہ دورہ قطر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے۔ قطری وفد نے پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔