حنا جاوید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا،اس کیس کی مکمل پیروی کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

حنا جاوید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کیس کی مکمل پیروی کریں گے، اعظم نذیر تارڑ۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون وانسانی حقوق سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حنا جاوید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا،اس کیس کی مکمل پیروی کریں گے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں حنا جاوید قتل کیس بارے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حنا جاوید یہاں اسمبلی میں کام کرتی رہیں،اس معاملہ پر میں نے فوری پنجاب حکومت سے بات کی،اس معاملہ میں ریجنل پولیس آفیسر اور سی پی او پنڈی سے رابطہ میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ دو افراد کو حراست میں لیاگیا ہے اور وہ تین روز کے ریمانڈ پر ہیں، پراسیکیوٹر جنرل کو خصوصی طور پر ہدایت کررکھی ہے کہ اس کیس میں انہوں نے ایک پراسیکیوشن ٹیم بنائی ہے،وہ خود مانیٹر کریں،اس میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ ہواور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔کمیٹی کو جس طرح کی معاونت وزارت قانون و انسانی حقوق کی جانب سے درکار ہوگی مکمل معاونت فراہم کی جائے گا،اس کیس کی مکمل پیروی کریں گے۔