اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی، اس کی مالی معاونت اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے مربوط اور جمہوری طرز عمل ناگزیر ہے۔ اسلام آباد میں قومی پارلیمانی مکالمے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےاہم قومی پارلیمانی مکالمے کے انعقاد پر برطانوی ہائی کمیشن کی کوششوں کو سراہا جنہوں …
دہشت گردی، اس کی مالی معاونت اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مربوط اور جمہوری طرز عمل ناگزیر ہے، بیرسٹر عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی، اس کی مالی معاونت اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے مربوط اور جمہوری طرز عمل ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں قومی پارلیمانی مکالمے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےاہم قومی پارلیمانی مکالمے کے انعقاد پر برطانوی ہائی کمیشن کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پارلیمنٹ، حکومتی اداروں اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کر کے قومی سلامتی کے امور میں تعاون کو فروغ دیا۔
بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے مربوط اور ادارہ جاتی اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پارلیمانی نگرانی کے مؤثر نظام، بین الادارہ جاتی تعاون اور قانونی و انتظامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔








