آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام ’’افغانستان کی موجودہ صورتحال: پاکستان اور علاقے کے لیے مضمرات‘‘پر گول میز مباحثے کا انعقاد

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے ’’افغانستان کی موجودہ صورتحال: پاکستان اور علاقے کے لئے مضمرات‘‘ پر ایک گول میز مباحثے کا انعقاد کیا۔ اس مباحثے میں سابق سفارتکار، سرکردہ اکیڈمیک اور ممتاز پریکٹیشنرز نے شرکت کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، پاکستان اور علاقے کے لئے اس کے مضمرات پر …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے ’’افغانستان کی موجودہ صورتحال: پاکستان اور علاقے کے لئے مضمرات‘‘ پر ایک گول میز مباحثے کا انعقاد کیا۔ اس مباحثے میں سابق سفارتکار، سرکردہ اکیڈمیک اور ممتاز پریکٹیشنرز نے شرکت کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، پاکستان اور علاقے کے لئے اس کے مضمرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مباحثے میں شرکت کرنے والوں نے کہا کہ افغانستان کو علاقائی مضمرات کے ساتھ پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن استحکام اور تعاون میں مشترکہ دلچسپی باقی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستقل گفتگو اور تعمیری شمولیت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تشویش کو دور کیا جا سکے اور اختلافات کو حل کیا جا سکے۔ مباحثے میں شامل ہونے والوں نے دو طرفہ تعلقات کے باہمی انحصار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تعاون اور باہمی تفہیم طویل مدتی علاقائی استحکام کے لئے ضروری ہے۔