وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی-حیدرآباد موٹروے ایم-9 پر ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

لاہور ۔13فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی-حیدرآباد موٹروے ایم-9 پر ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے …

لاہور ۔13فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی-حیدرآباد موٹروے ایم-9 پر ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔