اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس دوران وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ اور الاٹیز کو جلد قبضہ دینے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ممبر ایڈمن و سٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب …
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ اور الاٹیز کو جلد قبضہ دینے کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس دوران وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ اور الاٹیز کو جلد قبضہ دینے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ممبر ایڈمن و سٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں بنیادی انفراسٹرکچر کا کام تکمیلی مراحل میں ہے، وہاں پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کرنے کو تیار ہیں،اس سلسلے میں سیکٹر C-14 میں پلاٹس کے قبضہ کی حوالگی کا عمل جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 میں سٹریٹ نمبرز آویزاں اور گوگل میپ پر مقام کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔
متعلقہ افسران نے سیکٹر E-12 کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر E-12 کے سب سیکٹرز 1 اور 2 میں بھی بنیادی انفراسٹرکچر کا کام مکمل کرلیا گئے ہے،سیکٹر E-12 کے سب سیکٹرز 2 اور 3 میں پلاٹس بھی الاٹیز کو قبضہ حوالگی کے لئے تیار ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر E-12 کے داخلی راستے کی کلیئرنس کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سیکٹر سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو قانون کے مطابق ہٹایا اور سیکٹر میں گوگل میپ پر پلاٹس کے مقام کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر I-12 کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سیکٹر I-12 میں تقریباً تمام رہائشی و کمرشل پلاٹس پلاٹس ڈویلپڈ کئے جاچکے ہیں،جلد ہی ڈویلپڈ پلاٹس مالکان کو قبضے دینے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ شہریوں کو ان کے تیار شدہ پلاٹوں پر قبضہ فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس عمل کا جلد آغاز کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں نئے سیکٹرز میں ڈویلپڈ پلاٹس کا قبضہ دہائیوں کے بعد کرنے جا رہا ہے، تمام سیکٹرز میں پلاٹوں کی نشاندہی گوگل میپ پر کی جائے اور شہریوں کو ان کے پلاٹس کی لوکیشن کی معلومات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرز میں نہ صرف پلاٹس حوالگی کے عمل کو تیز کیا جائے بلکہ باقی ماندہ ڈویلپمنٹ ورک اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے،وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کےلئے نئے سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔








