بنکاک۔15فروری (اے پی پی):جنوبی تھائی لینڈ میں اتوار کے روز ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 10 سے زیادہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شنہوا کے مطابق تھائی میڈیا نے بتایا کہ حادثہ صوبہ ٹرانگ میں ایک سڑک پر پیش آیا جہاں ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی،بس میں 52 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا …
جنوبی تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے 40 سے زائد مسافر زخمی

مزید خبریں
بنکاک۔15فروری (اے پی پی):جنوبی تھائی لینڈ میں اتوار کے روز ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 10 سے زیادہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شنہوا کے مطابق تھائی میڈیا نے بتایا کہ حادثہ صوبہ ٹرانگ میں ایک سڑک پر پیش آیا جہاں ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی،بس میں 52 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ڈبل ڈیکر بس ہفتے کے روز پھکٹ سے روانہ ہوئی اور اتوار کو دوپہر تک صوبہ یالا کے ضلع بیٹانگ پہنچنا تھی۔زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بس میں سوار مسافروں کے مطابق ڈرائیور ممکنہ طور پر تھکن کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا ۔






