ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے نجران میں کاشتکاروں نے کھجوروں کی زیرگی(پولی نیشن)کے سیزن کا آغاز کر دیا جو اس اہم ترین زرعی شعبے میں اعلیٰ معیار کی فصل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مقامی کاشتکار احمد الصقور نے بتایا کہ یہ مرحلہ ہر سال فروری میں شروع ہوتا ہے جب نئے چھوٹے چھوٹے پھولوں کے گچھے کھجور کے درختوں …
سعودی عرب ،نجران میں کاشتکاروں نے کھجوروں کی زیرگی کا آغاز کردیا

مزید خبریں
ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے نجران میں کاشتکاروں نے کھجوروں کی زیرگی(پولی نیشن)کے سیزن کا آغاز کر دیا جو اس اہم ترین زرعی شعبے میں اعلیٰ معیار کی فصل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مقامی کاشتکار احمد الصقور نے بتایا کہ یہ مرحلہ ہر سال فروری میں شروع ہوتا ہے جب نئے چھوٹے چھوٹے پھولوں کے گچھے کھجور کے درختوں پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں،جیسے ہی یہ گچھے ظاہر ہوتے ہیں کھجور کے پتوں کی قطع و بُرِید شروع کر دی جاتی ہے، کانٹوں کو صاف کیا جاتا ہے اور پھل دینے والے حصے ’’ام التمر‘‘ سے پھوٹنے والی اضافی شاخوں کو توڑ دیا جاتا ہے۔
زیرگی کا عمل مشینوں سے نہیں بلکہ ہاتھوں سے سرانجام دیا جاتا ہے جس میں اعلٰی معیار کے پولن جنھیں نر درختوں سے حاصل کیا جاتا ہے، انھیں مادہ درختوں کے پھولوں تک منتقل کیا جاتا ہے تاکہ جوفصل تیار ہو اس کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو۔اس روایتی طریقۂ کار سے 2696 ہیکٹر پر 526000 درختوں کو فائدہ پہنچتا ہے،نتیجتاً 40 ہزار ٹن سے زیادہ کی بہترین معیار کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں جنھیں مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔ یہ کھجوریں مقامی سطح پر نجران کی معیشت میں بنیادی ستون کے طور پر کام کرتی ہیں۔






