اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے لوگ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں انہیں جتنی سہولیات دیں کم ہیں،مسلم لیگ ن جی بی متحد ہوکر دن رات کام کرے،آئندہ یہاں مضبوط حکومت بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرے،گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،عوامی مسائل کا حل حکومت …
گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے لوگ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں انہیں جتنی سہولیات دیں کم ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے لوگ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں انہیں جتنی سہولیات دیں کم ہیں،مسلم لیگ ن جی بی متحد ہوکر دن رات کام کرے،آئندہ یہاں مضبوط حکومت بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرے،گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں،گلگت بلتستان کو عالمی سیاحتی مرکز بنائیں گے۔وہ جمعہ کو یہاں حافظ حفیظ الرحمن،حاجی تابان سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے سرکردہ رہنمائوں نے مسلم لیگ ن میں مشمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو امید لے کر یہ راہنما شامل ہوئے ہیں ان کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت نے مناسب ترقیاتی بجٹ مختص کر رکھا ہے،گلگت بلتستان کی مسلم لیگ ن کی تمام ٹیم اپنے اختلافات ختم کرکے متحد ہوگئی ہے، اب مزید سمجھ بوجھ کے حامل لوگ اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔سیاست خدمت کے جذبے کا نام ہے،اس کے لئے نیک نیتی ضروری ہے،کسی کے کام آنے پر اللہ بھی مدد کرے گا، سیاست میں وہی کامیاب ہوگا جس میں جذبہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مقصد کے لئے ہوتی ہے،اس کا استعمال عوام کی فلاح وبہبود کے کئے ہو تو اس کا اجر بھی ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت ضائع نہیں ہوتی،ایک وقت میں اس کا صلہ ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ اس میں ہو کہ کتنے کوگوں کو اپنے کاررواں میں شامل کیا۔انتخابات میں حصہ لینا بڑی بات نہیں جیت بڑی کامیابی ہے، ہم بھی آپ کے ساتھ ہوں گے، جو انتخاب میں کامیاب ہو سکیں انہیں ہی میدان میں اتارنا چاہیے،اگر ہارنے والے کی بجائے اخلاص اور قربانی سے اس کو آگے لایا جائے جو جیت جائے تو اس کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی اور قربانی دینے والوں کا اس میں زیادہ کریڈٹ ہوتا ہے۔امیر مقام نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو ذمہ داری ملی اسے نبھائوں، میں جماعت کے لئے کام کرتا ہوں،وزارت کو بھی اس مقصد کے لئے لیا ہے تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جماعت کو آزادکشمیر کی جماعت کے ساتھ انتخابات میں مقابلہ کرنا ہے،جی بی کے سیاسی رہنما مزید محنت کریں،لوگوں کو شامل کریں۔کارکنوں کی طرف سے سوال قابل قدر ہیں،یہ لوگ اپنا وقت دیتے ہیں بدلے میں ہم انہیں کچھ نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل کا مقدمہ ایک کمزور وکیل بھی لڑ سکتا ہے،آپ فعال ہوں کہ ماضی کی قیادت کی قربانیاں بتائیں،نواز شریف کی کارکردگی اور قربانیاں بے مثال ہیں،جی بی میں ہمارے ادوار میں بہت کام ہوئے ہیں۔اس کو نکال دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔انہوں نے کہا کہ جی بی کے نوجوانوں سمیت سب جو یہ دیکھنا ہوگا کہ کون ہے جس نے جی بی کے لئے کام کئے۔بانی پی ٹی آئی بھی سیاست میں آئے تاہم انہوں نے قوم کو سراب دکھائے،ہماری قیادت آپ کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتی ہے۔
وہ جی بی کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جی بی کے جوانوں کو مواقع کی فراہمی کے لئے دانش سکول دیئے،لیپ ٹاپ دیئے۔یہاں پر صلاحیت بے شمار ہے انہیں مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔گلگت بلتستان میں الیکشن سے بہت پہلے اربوں روپے لاگت کے 4 دانش سکول دیئے۔یہاں پر سولر سسٹم کے منصوبےدیئے جس سے 58 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔امیر مقام نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جی بی سیاحت کا مرکز بنے۔چترال،شندور روڈ منصوبہ وفاق کا ایک تحفہ ہے،یہ مکمل ہوکر رہے گا، اس سے سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ہماری خواہش ہے کہ سی پیک کا حصہ بنے۔یہ کام صرف ن لیگ ہی کرسکتی ہے۔جی بی کے عوام کو موقع ملا ہے اس کو کیش کروانا ہوگا۔عوام دیکھے کہ کس کا انتخاب کرنا ہے اور جس کا انتخاب کریں وہ کیا کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جی بی کے نوجوان اپنے شاندار مستقبل کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔ہم عوام میں سے ہیں،نواز شریف چند دنوں میں مظفرآباد کا دورہ کررہے ہیں عید کے بعد وہ گلگت بلتستان کا بھی دورہ کریں گے،مریم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔انہوں نے میری ذمہ داری لگائی ہے،انہیں گلگت بلتستان اور کشمیر کے لوگوں سے محبت ہے، وہ ان دونوں علاقوں کو این ایف سی میں حصہ دینے کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے،گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کی تختی لگی ہوئی ہے۔امیر مقام نے کہا کہ جی بی ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں،ہم ان کو جتنا دیں کم ہے،گلگت بلتستان میں مستقبل ن لیگ کا ہے،یہ جی بی کے عوام کے مفاد میں ہے کہ یہاں ایک مضبوط حکومت بنے جس کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ہنزہ کی اضافی نشست درست مطالبہ ہے،زندگی رہی تو آئندہ یہ حلقے ضرور ہوں گے، جو جو ترقیاتی منصوبے مانگے گئے ہیں وہ دیں گے۔
ہم جی بی کے عوام کے ساتھ ہیں،ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ یہاں کس کی حکومت ہے، وزیر اعظم خود متاثرہ علاقوں میں آئے۔امیر مقام نے کہا کہ میں نے خود دورے کئے، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان مل کر ٹیم بن کر کام کرے تو عوام کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہوگا۔جی بی کی ترقی عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ یہ عالمی سیاحتی حب بنے۔ہماری خواہش ہے کہ جی بی اور آزادکشمیر ترقی کرے، یہ ہماری بلاتنخواہ فوج ہے، ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں۔








