نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج) نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج) نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص مسئلۂ فلسطین سے متعلق بریفنگ میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گے۔سلامتی کونسل کا یہ اجلاس برطانوی وزیرِخارجہ کی زیرِصدارت منعقد ہوگا۔ نائب وزیرِاعظم سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر متعدد دوطرفہ …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج) نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص مسئلۂ فلسطین سے متعلق بریفنگ میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گے۔سلامتی کونسل کا یہ اجلاس برطانوی وزیرِخارجہ کی زیرِصدارت منعقد ہوگا۔

نائب وزیرِاعظم سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ مصر، اردن اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے جبکہ برطانیہ کے وزیرِخارجہ سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ نائب وزیراعظم اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر سفیر ریاض منصور بھی ان سے ملاقات کریں گے۔ اقوامِ متحدہ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر نائب وزیرِاعظم واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے تاکہ وزیرِاعظم کے وفد میں شامل ہو سکیں۔