رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساجد کی رونقیں دوبالا ہوگئیں

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساجد کی رونقیں دوبالا ہوگئیں ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے معمولات زندگی میں اس ماہ مقدس کے دوران جہاں تبدیلی آتی ہے وہاں اکثریت صبر ، برداشت اور عفوو درگزر کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہوگا …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساجد کی رونقیں دوبالا ہوگئیں ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے معمولات زندگی میں اس ماہ مقدس کے دوران جہاں تبدیلی آتی ہے وہاں اکثریت صبر ، برداشت اور عفوو درگزر کا مظاہرہ کرتی ہے۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہوگا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں بدھ 18 فروری کو روزہ تھا۔ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مساجد میں عبادات، ذکر واذکار کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آتے ہیں اور نماز تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے جس میں قراء اور حفاظ بڑی خوش الحانی کے ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت کرتے ہیں۔

اسی طرح لوگوں کی اکثریت نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت میں بھی مصروف نظر آتی ہے۔ نزول قران حکیم کی مناسبت سے رمضان المبارک کو جشن نزول قران کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔