اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):طبی ماہرین نے الرجی ویکسی نیشن کے مریضوں کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے سے کم از کم تین دن قبل اینٹی ہسٹامائنز اور سٹرائیڈز سمیت دیگر ادویات کے استعمال سے گریز کریں، ویکسین لگوانے کے بعد 6 گھنٹے تک سخت جسمانی مشقت، گرم پانی سے غسل، نشہ آور ادویات کا استعمال اور دیگر ایسی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔قومی …
ویکسین لگوانے سے کم از کم تین دن قبل اینٹی ہسٹامائنز اور سٹرائیڈز سمیت دیگر ادویات کے استعمال سے گریز کریں، طبی ماہرین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):طبی ماہرین نے الرجی ویکسی نیشن کے مریضوں کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے سے کم از کم تین دن قبل اینٹی ہسٹامائنز اور سٹرائیڈز سمیت دیگر ادویات کے استعمال سے گریز کریں، ویکسین لگوانے کے بعد 6 گھنٹے تک سخت جسمانی مشقت، گرم پانی سے غسل، نشہ آور ادویات کا استعمال اور دیگر ایسی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اگر یہ ادویات مسلسل استعمال کی جا رہی ہوں تو انہیں ویکسین سے دو تا تین دن پہلے بند کیا جائے۔
اسی طرح اگر مریض فشار خون کی ادویات خصوصاً کیلشیم چینل بلاکرز استعمال کر رہا ہو تو وہ اس بارے میں اپنے الرجی سپیشلسٹ کو ضرور آگاہ کرے، کیونکہ یہ ادویات ٹیسٹ اور ویکسین کے ردعمل کو متاثر کر سکتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ایسے مریض جنہیں خودکار مدافعتی امراض (آٹو امیون ڈیزیز)، ہائپر تھائیرائیڈزم یا دل کا عارضہ لاحق ہو، وہ الرجی ویکسی نیشن کے لیے موزوں نہیں ہوتے، کیونکہ کسی بھی ردعمل کی صورت میں صورتحال کو قابو کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
مزید برآں زیادہ مقدار میں سٹیرائیڈز لینے کی صورت میں ویکسین کی افادیت کم ہو سکتی ہے۔شدید دمہ کے مریض جو باقاعدگی سے نیبولائزر استعمال کرتے ہوں، انہیں بھی ویکسین سے قبل خصوصی طبی مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح حمل کی صورت میں الرجی ویکسین کا سلسلہ روک دیا جائے، کیونکہ دوران حمل مدافعتی ردعمل میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
ویکسین لگوانے کے بعد مریض کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم از کم 30 منٹ تک کلینک میں موجود رہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ردعمل کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ کسی بھی غیر معمولی علامات یا ردعمل کی صورت میں فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔








