اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ماہِ مقدس رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے جو انسان کو صبر، تقویٰ، برداشت اور ایثار کا عملی درس دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اپنی …
رمضان المبارک رواداری، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا مہینہ ہے،سیدال خان ناصر

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ماہِ مقدس رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے جو انسان کو صبر، تقویٰ، برداشت اور ایثار کا عملی درس دیتا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اپنی ذات کا محاسبہ کرنے، اخلاقی اقدار کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، رمضان ہمیں ضرورت مندوں، مساکین اور محروم طبقات کی دل کھول کر مدد کرنے اور سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، باہمی احترام اور سماجی انصاف کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینے کی روح کو سمجھتے ہوئے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور معاشی خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں ایک مضبوط، متحد اور باوقار قوم کے طور پر آگے بڑھنے کی توفیق دے۔








