اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے اور معیاری چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمت پر فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 7 رمضان بازار لگائے گئے ہیں،ہر رمضان بازار کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپی گئی ہے، رمضان بازار میں …
شہر بھر میں 7 رمضان بازار لگائے گئے ہیں،شہری کسی بھی قسم کی شکایت فی الفور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے علم میں لا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے اور معیاری چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمت پر فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 7 رمضان بازار لگائے گئے ہیں،ہر رمضان بازار کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپی گئی ہے، رمضان بازار میں سٹاک کی کمی، حکومتی قیمتوں پر عمل درآمد اے سی کی ذمہ داری ہوگی۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ہر بازار میں ہمہ وقت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود ہونگے، شہری کسی بھی قسم کی شکایت فی الفور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے علم میں لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام بازاروں میں کیش لیس سسٹم کے حوالے سے اقدامات بھی کیے گئے ہیں، بازاروں میں پارکنگ، سیکورٹی، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، اشیاء خوردونوش پر حکومتی ریلیف کو ہر صورت شہریوں تک پہنچایا جائے گا۔








