حکومت کا ملک ریاض کی 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):حکومت نے پراپرٹی بزنس آئیکون ملک ریاض کی 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، وہ 26 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اراضی کی نیلامی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تحصیل مری پر انگوری روڈ سے متصل موضع …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):حکومت نے پراپرٹی بزنس آئیکون ملک ریاض کی 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، وہ 26 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اراضی کی نیلامی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تحصیل مری پر انگوری روڈ سے متصل موضع کھیتر شرقی میں 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی 5 مارچ کو کی جائے گی۔

یہ نیلامی لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد پلاٹ نمبر 20، مائو ایریا جی نائن اسلام آباد میں ہو گی۔ واضح رہے کہ ملک ریاض سے حکومت ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ اس سلسلہ کا ایک بڑا قدم ہے۔