اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نُوٹیک) کا دورہ کیا جہاں انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور صنعتی روابط پر مبنی نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران وائس چانسلر اور سینئر انتظامی حکام نے چیئرمین کو نُوٹیک کے منفرد تصور “یونیورسٹی فار انڈسٹری” سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جامعہ قومی …
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نُوٹیک) کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نُوٹیک) کا دورہ کیا جہاں انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور صنعتی روابط پر مبنی نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران وائس چانسلر اور سینئر انتظامی حکام نے چیئرمین کو نُوٹیک کے منفرد تصور “یونیورسٹی فار انڈسٹری” سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جامعہ قومی صنعتی و تکنیکی ترجیحات سے ہم آہنگ نصاب، عملی تربیت اور صنعت سے قریبی اشتراک کے ذریعے مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
ریفنگ میں متنوع تعلیمی پروگرامز، جاری تحقیقی منصوبوں، بین الاقوامی تعاون اور صنعت سے منسلک تدریسی ماڈل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ چیئرمین ایف پی ایس سی نے نُوٹیک کے ترقی پسند وژن اور اعلیٰ تعلیم میں اس کے عملی و صنعت دوست انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی جامعات ملک میں میرٹ، مہارت اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اکیڈمیا اور صنعت کے مابین مضبوط روابط قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
بعد ازاں معزز مہمان نے جدید لیبارٹریز، نُوٹیک انوویشن سینٹر اور نُوٹیک انٹرپرینیورشپ و انکیوبیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے جاری منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہیں سٹارٹ اپ سرگرمیوں، ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن اور صنعتی شراکت داری کے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تاکہ قومی سطح پر میرٹ پر مبنی بھرتیوں، تکنیکی مہارتوں اور صنعتی ترقی کے اہداف کے حصول میں مؤثر پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔








