وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تھانہ کوہسار اور زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے خستہ حال تھانوں کی تعمیرِ نو کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف تھانوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کوہسار کی مکمل ہونے والی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور زیر تعمیر ویمن پولیس سٹیشن جی سکس اور تھانہ کورال کا معائنہ بھی کیا۔وزیر داخلہ نے تھانہ کوہسار میں فراہم کردہ …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے خستہ حال تھانوں کی تعمیرِ نو کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف تھانوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کوہسار کی مکمل ہونے والی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور زیر تعمیر ویمن پولیس سٹیشن جی سکس اور تھانہ کورال کا معائنہ بھی کیا۔وزیر داخلہ نے تھانہ کوہسار میں فراہم کردہ جدید سہولتوں اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کرتے ہوئے سائلین کے لئے سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ویمن پولیس سٹیشن جی سکس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تھانہ کورال کی نئی عمارت کے لئے 2 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسلام آباد کے پولیسنگ سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ دورے کے موقع پر آئی جی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔