اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اقرار احمد خان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک بھر میں معیاری اور ہم آہنگ تعلیمی نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے وفاقی اور صوبائی سطح پر پالیسی ہم آہنگی کو …
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اقرار احمد خان کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اقرار احمد خان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک بھر میں معیاری اور ہم آہنگ تعلیمی نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے وفاقی اور صوبائی سطح پر پالیسی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو یکساں بنانے کے اقدامات پر غور کیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ قومی تعلیمی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی کمیشنز کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیار، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں جامعات اور کالجز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ایچ ای سی پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے ملک میں یکساں، باکیفیت اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول کو فروغ دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی اور تحقیقی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔








