چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن سے ملاقات

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):بین الاقوامی شراکت داریاں معیاری تعلیم اور انقلابی تحقیق کے فروغ کے لئے ناگزیر ہیں۔ اس عزم کا اعادہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر نیاز احمد اخترنے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن سے ملاقات کے دوران کیا جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین پاک-یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں مشترکہ …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):بین الاقوامی شراکت داریاں معیاری تعلیم اور انقلابی تحقیق کے فروغ کے لئے ناگزیر ہیں۔ اس عزم کا اعادہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر نیاز احمد اخترنے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن سے ملاقات کے دوران کیا جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین پاک-یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مشترکہ تحقیق، طلبہ و اساتذہ کے تبادلہ پروگرامزاور اعلیٰ تعلیمی قیادت کی ترقی کے لئے مشترکہ حکمت عملیوں کی تیاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستانی جامعات کو عالمی معیار کے مواقعوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے طلبہ اور جامعات کو بھی بین الاقوامی تعلیمی نیٹ ورکس میں مؤثر انداز میں شامل کیا جائے تاکہ مساوی مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ کمیشن مضبوط بین الاقوامی روابط کے فروغ کے لئے پرعزم ہے تاکہ پاکستانی محققین اور طلبہ عالمی سطح پر مسابقت، اشتراک اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک-یوکے تعلیمی تعاون دونوں ممالک کے مابین علمی روابط کو مزید وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔