سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،’’فتنہ الخوارج‘‘کے 4 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی۔19فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے چار خطرناک خارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں پلنے والی دہشت گردی کے جڑ کے خاتمے کے لئے کیا گیا۔ آئی ایس پی آر …

راولپنڈی۔19فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے چار خطرناک خارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں پلنے والی دہشت گردی کے جڑ کے خاتمے کے لئے کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 فروری 2026 کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں بھارتی پراکسی’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرست یافتہ خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہ چکے ہیں۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرست یافتہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف چلائی جانے والی یہ بے لچک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی امداد یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔