سرینگر ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ کے بندوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات کے لیے جان کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کو صرف اپنے خالقِ حقیقی یعنی اللہ …
حضرت امام حسینؓ نے غلامی سے نجات کے لیے جان کی قربانی سے گریز نہ کرنے کا پیغام دیا، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ کے بندوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات کے لیے جان کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کو صرف اپنے خالقِ حقیقی یعنی اللہ کی بندگی کے سِوا کسی انسان کی بندگی کرنے کو قبول نہیںکرنا چاہیے، یہی اسلام کا آفاقی پیغام ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے ان خیالات کا اظہار سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں حریت کے صدر دفتر پر شہادت امام حسینؓ کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطا ب میںکیا۔ انہوںنے کہا کہ کہ امام حسینؓ نے ملوکیت کے خلاف مزاحمت اور خلافت کے قیام کے لیے کربلا کے تپتے ریگستان میں اپنے گرم گرم لہو سے دین کی روح کو زندہ رکھنے کا عنوان رقم کیا۔








