تہران ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک فوجی اور جوہری پروگرام کے حوالے سے متنازع سمجھی جانے والی تنصیبات کو عالمی معائنہ کاروں کے لیے کھولنے کے لئے تیار ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں ایشیائی ریسرچ آرگنائزیشن سینٹر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک جوہری اور …
فوجی اور جوہری پروگرام کے حوالے سے متنازع سمجھی جانے والی تنصیبات کو عالمی معائنہ کاروں کے لیے کھولنے کو تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
تہران ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک فوجی اور جوہری پروگرام کے حوالے سے متنازع سمجھی جانے والی تنصیبات کو عالمی معائنہ کاروں کے لیے کھولنے کے لئے تیار ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں ایشیائی ریسرچ آرگنائزیشن سینٹر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک جوہری اور فوجی تنصیبات کی معائنہ کاری اور ان کی کڑی نگرانی کے لیے تیار ہے۔جواد ظریف نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔








