زیورخ/واشنگٹن۔2مارچ (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عالمی کپ کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بین الاقوامی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام شریک ٹیموں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اورصورتحال کی نگرانی بھی شروع کر دی ہے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ پیش رفت ہفتے کی صبح ایران کے بڑے …
ایران پر امریکی حملے کے بعد صورتحال میں ورلڈ کپ کا انعقاد، فیفا نے صورتحال کی نگرانی شروع کر دی

مزید خبریں
زیورخ/واشنگٹن۔2مارچ (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عالمی کپ کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بین الاقوامی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام شریک ٹیموں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اورصورتحال کی نگرانی بھی شروع کر دی ہے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ پیش رفت ہفتے کی صبح ایران کے بڑے شہروں پر امریکا اور اسرائیل کے میزائل حملوں اور جواب میں ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے۔
ایران ان ٹیموں میں شامل ہے جو اس موسمِ گرما میں امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ قرعہ اندازی کے مطابق ایران کو گروپ جی میں بیلجیم، مصر اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے، اور اس کے میچز امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں شیڈول ہیں۔ ایرانی ٹیم نے اپنا تربیتی کیمپ ریاست ایریزونا کے شہر ٹوسان میں لگانا ہے۔
ویلز میں ہونے والے انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس کے دوران فیفا کے جنرل سیکریٹری میتھیاس گرافسٹروم نے کہا کہ ابھی اس معاملے پر حتمی تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے، تاہم فیفا ایک محفوظ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جون میں ایرانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں، تاہم ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں، کوچز اور ان کے اہل خانہ کو ان پابندیوں سے استثنا حاصل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دسمبر میں ہونے والی ورلڈ کپ ڈرا سے قبل فیفا کے صدر جیانی انفیٹینو نے صدر ٹرمپ کو ادارے کا پہلا امن انعام بھی دیا تھا۔عالمی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتِ حال کے باوجود مقابلوں کی تیاری جاری ہے اور تمام ٹیموں اور شائقین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








