پاکستان سپورٹس بورڈ نے 53 غیر رجسٹرڈ کھیلوں کی فیڈریشنز کی فہرست جاری کردی ، قومی نمائندگی پر پابندی

خرم شہزاد اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی آفیشل ویب سائٹ پر ملک میں کام کرنے والی کھیلوں کی ایسی 53فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کی فہرست اپ لوڈ کر دی گئی ہے جو بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ یا الحاق نہیں رکھتی ہیں۔ ویب سائٹ پر جاری کردہ اس تفصیل کے مطابق، ان تمام فیڈریشنز کی حیثیت غیر ملحقہ اداروں کی ہے اور ان کا سرکاری …

خرم شہزاد

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی آفیشل ویب سائٹ پر ملک میں کام کرنے والی کھیلوں کی ایسی 53فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کی فہرست اپ لوڈ کر دی گئی ہے جو بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ یا الحاق نہیں رکھتی ہیں۔ ویب سائٹ پر جاری کردہ اس تفصیل کے مطابق، ان تمام فیڈریشنز کی حیثیت غیر ملحقہ اداروں کی ہے اور ان کا سرکاری سپورٹس ڈھانچے سے کوئی قانونی تعلق نہیں ہے۔

جاری کردہ معلومات کے مطابق، ایسی تمام فیڈریشنز جو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ یا ملحق نہیں ہیں، انہیں پاکستان کے اندر یا بیرونِ ملک کسی بھی سطح پر’’پاکستان‘‘ کے نام سے ملک کی نمائندگی کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے۔ یہ تنظیمیں کسی بھی بین الاقوامی ایونٹ میں قومی ٹیمیں بھیجنے، پاکستان کا نام استعمال کرنے یا قومی پرچم کے ساتھ شرکت کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔

ویب سائٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ ان غیر ملحقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی سرکاری مالی امداد، گرانٹس یا تکنیکی معاونت فراہم نہیں کی جائے گی۔پی ایس بی کے ساتھ الحاق نہ رکھنے والی فیڈریشنز میں پاکستان کینو اینڈ کایاک فیڈریشن، پاکستان چوک بال فیڈریشن، پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن، پاکستان ہینگ گلائیڈنگ اینڈ پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن، کک باکسنگ فیڈریشن (2 گروپس)، پاکستان بوچے وولولو فیڈریشن، پاکستان ہینگ گلائیڈنگ اینڈ پیرا گلائیڈنگ (دیگر)، سٹی ایکسپریس انٹرنیشنل،

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن، پاکستان امیچور سرکل کبڈی، پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن، پاکستان فینسنگ فیڈریشن، مکسڈ مارشل آرٹس (3 گروپس)، پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن، 15 پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن (2 گروپس)، آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان، پاکستان ڈوج بال فیڈریشن، پاکستان پینچاک سلاط فیڈریشن، ہارس اینڈ ڈیجی ٹوکا فیڈریشن، پاکستان لیکروس فیڈریشن، ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، ایئر سپورٹس فاؤنڈیشن، پاکستان پیڈل فیڈریشن (3 گروپس)، پاک ہارس اینڈ ماؤنٹڈ آرچری،

پاکستان جمناسٹک فیڈریشن، پاکستان ووینم فیڈریشن، ای سپورٹس فیڈریشن (2 گروپس)، ٹرائی تھلون فیڈریشن، اسلامی جمہوریہ پاکستان گریپلنگ فیڈریشن، پینٹ بال فیڈریشن، پاکستان سکول فیڈریشن، موٹر سپورٹس فیڈریشن، پاکستان کیمل ریسنگ فیڈریشن، پاک پاور لفٹنگ فیڈریشن، پاکستان ٹی او ایل ایسوسی ایشن، بال اینڈ ڈیک ہاکی فیڈریشن، ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز، شوٹنگ بال فیڈریشن، جمپ روپ اینڈ روپ سکپنگ، ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن،

منی فٹ بال فیڈریشن، پکل بال فیڈریشن، ٹگ آف وار (رسہ کشی)، پاکستان سپورٹس گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن، پاکستان کونسل فار ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز، پاکستان یوگاسنا سپورٹس فیڈریشن، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف (بہرے افراد)، پاکستان امیچر موئے تھائی فیڈریشن، سپیڈ سٹارز ٹریک اینڈ فیلڈ، پاکستان تھرو بال فیڈریشن، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک، اور پاکستان ووینن فیڈریشن (دیگر گروپ) شامل ہے ۔

پی ایس بی نےکھلاڑیوں، والدین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ان اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین یا کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے قبل ویب سائٹ پر موجود فہرست کے ذریعے ان کی قانونی حیثیت کی تصدیق کر لیں، کیونکہ یہ فیڈریشنز سرکاری طور پر پاکستان کی نمائندگی کا اختیار نہیں رکھتی ہیں۔