پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کی سالگرہ آج منائی گئی

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کی سالگرہ منگل 3 مارچ کو منائی گئی۔انضمام الحق 3مارچ 1970 کو صوفیا کی سر زمین ملتان میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کی سالگرہ منگل 3 مارچ کو منائی گئی۔انضمام الحق 3مارچ 1970 کو صوفیا کی سر زمین ملتان میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انضمام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے میچ 22 نومبر1991 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جبکہ آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 21 مارچ 2007 کو زمبابوے کے خلاف کھیلا۔ اسی طرح انضمام الحق نے پہلا ٹیسٹ میچ 4 جون 1992 کو برطانیہ اور آخری ٹیسٹ میچ 5 اکتوبر 2007 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 28 اگست 2006 کو برطانیہ کے خلاف کھیلا تھا۔ انضمام الحق نے مجموعی طور پر 120 ٹیسٹ میچوں جبکہ 378 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 245 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 25 سنچریوں اور 46 نصف سنچریز کی مدد سے 49.60 کی اوسط سے 8830 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 10 سنچریوں اور 83 نصف سنچریز کی مدد سے 39.53 کی اوسط سے 11739 رنز بنائے۔

انضمام الحق نے اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچز میں 50.10 کی ایوریج سے 16785 رنز بھی سکور کر رکھے ہیں جبکہ ان کی سنچریز اور نصف سنچریز کی تعداد بالترتیب 45 اور 87 ہے۔ انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

انضمام الحق نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1985 میں اپنے آبائی شہر کے کلب ملتان کے لئے کھیلتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وطن عزیز میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، فیصل آباد، راولپنڈی، نیشنل بینک آف پاکستان اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نمائندگی بھی کی۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں انضمام الحق نے 37 سال کی عمر میں اگست 2007 میں میں ڈیبیو کیا۔ انھوں نے یونس خان کے متبادل کے طور پر یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے انضمام نے 30 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹ سے وابستہ حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔