اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے جی سی سی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے جی سی سی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری اور یکجہتی کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔








