پاکستان کی خواتین سیاست، معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین سیاست، معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ خواتین کو برابری کے مواقع …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین سیاست، معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

خواتین کو برابری کے مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور بااختیار بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کر سکیں۔