وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔بدھ کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات تعمیری مصروفیات کو جاری رکھنے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔