تہران ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں نیم خود مختار کرد علاقے میں متنازعہ ریفرنڈم کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق خامنہ ای نے ترک صدر رجب طیب اردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر کہا کہ عراقی کردستان میں اس رائے دہی سے …
عراقی کردستان میں متنازعہ ریفرنڈم کے محرک امریکا اور اسرائیل ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

مزید خبریں
تہران ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں نیم خود مختار کرد علاقے میں متنازعہ ریفرنڈم کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق خامنہ ای نے ترک صدر رجب طیب اردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر کہا کہ عراقی کردستان میں اس رائے دہی سے امریکا اورا سرائیل کو فائدہ ہوا۔ اس سے قبل اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں ترک صدر اردوآن نے کہا تھا کہ ترکی شمالی عراق میں کردوں کی آزادی کے اس ریفرنڈم کو مسترد کرتا ہے اور اس عمل کے خلاف مزید اقدامات بھی کرے گا۔








