نئی دہلی۔16مارچ (اے پی پی):بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نےبتایا ہے کہ آگ گزشتہ رات ضلع کٹک میں واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں لگی، زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک …
بھارت،سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی۔16مارچ (اے پی پی):بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نےبتایا ہے کہ آگ گزشتہ رات ضلع کٹک میں واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں لگی، زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وہ مریض شامل ہیں جو آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔








