آئیسکو کا کل (منگل) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (منگل) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی …

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (منگل) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 17 مارچ کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک F8/1، F8 مرکز، میزان بینک، HC3 پمز، کلڈانہ، گھڑیال فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک نیو کلیام،

پنڈ جھٹلہ، جاتھا ہتھیال،انڈسٹریل، بھل، جرار کیمپ فیڈرز ،چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک سی ڈبلیو او، عبداللہ پور، جلال پور، سغرپور،ڈفر، پی ڈی خان فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری لائن ، صبح 08:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن کلر سیداں میں پاور ٹرانسفارمر T2 ، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔