پرامن احتجاج آئینی حق ہے، تاہم سڑکیں بند کرنے اور امن و امان خراب کرنے سے مسائل پیچیدہ ہوتے ہیں۔
پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ،اس دوران سڑکیں بند کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے سے مسائل پیچیدہ ہوتے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم اس کے دوران سڑکیں بند کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے سے مسائل مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں مختلف اراکین کے نکات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بعض معاملات میں عدالتیں ہی مناسب فورم ہیں اور آئینی و قانونی راستے اختیار کئے جانے چاہئیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم اس دوران سڑکیں بند کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے سے مسائل مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں اغوا ہونے والے شہریوں کے معاملے پر حکومت سفارتی ذرائع سے بھی رابطے کر رہی ہے، مضبوط سفارتی تعلقات کی صورت میں رابطہ کاری اور معاملات کے حل میں آسانی ہوتی ہے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان افراد کے مسئلے کے حل اور متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اس معاملے پر مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے








