میپکو: لائن لاسز میں کمی اور ریکوری اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے، خالد حسین سیال

سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی، ریکوری اہداف کے حصول اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

ملتان۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی، ریکوری اہداف کے حصول اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، زیرِ التوا معاملات اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔فرائض میں غفلت اور مقررہ اہداف کے حصول میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے سرکل آفس بہاولنگر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بیچ اور سب ڈویژن کی سطح پر کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے، کمزور کارکردگی والے علاقوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں، دو ماہ سے زائد عرصے کے واجبات، ٹیوب ویل کنکشنز اور مستقل نادہندگان سے ریکوری تیز کی جائے۔ بغیر ٹیگ شدہ صارفین کی تصدیق و ٹیگنگ کا عمل بھی مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں