الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 171 ہوگئی ، ایک الائنس بھی فہرست میں شامل

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 171 ہوگئی جب کہ ایک الائنس بھی فہرست میں شامل ہے،رجسٹرڈ جماعتوں میں 12 مسلم لیگیں،چار پیپلز پارٹیاں شامل ہیں،ان جماعتوں کی ایک بڑی تعداد نے کبھی کسی اسمبلی کی رکنیت حاصل نہیں کی ہے۔الیکشن کمیشن سے موصول دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ مسلم لیگوں میں چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ،پاکستان مسلم لیگ …

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 171 ہوگئی جب کہ ایک الائنس بھی فہرست میں شامل ہے،رجسٹرڈ جماعتوں میں 12 مسلم لیگیں،چار پیپلز پارٹیاں شامل ہیں،ان جماعتوں کی ایک بڑی تعداد نے کبھی کسی اسمبلی کی رکنیت حاصل نہیں کی ہے۔الیکشن کمیشن سے موصول دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ مسلم لیگوں میں چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،پاکستان مسلم لیگ جونیجو،پاکستان مسلم لیگ نواز،پاکستان مسلم لیگ (شیر بنگلہ) اے کے فضل حق،پاکستان مسلم لیگ(کونسل)،پاکستان مسلم لیگ (آرگنائزیشن)،پاکستان مسلم لیگ(ضیا)، پاکستان مسلم لیگ (کیواوکے)،پاکستان مرکزی مسلم لیگ،عوامی مسلم لیگ،آل پاکستان مسلم لیگ(جناح) شامل ہیں۔

تاہم ان میں سے 9 مسلم لیگوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی ہی نہیں۔اسی طرح بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی،آصف علی زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز رجسٹرڈ ہے۔ان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)،پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز) بھی رجسٹرڈ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے دو جماعتیں،جمعیت علمائے اسلام کے نام سے تین جماعتیں،جمعیت علمائے پاکستان کے نام سے دو جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں،جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔تاہم اس وقت قومی اسمبلی میں ان 171 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے درجن بھر جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایک بڑی تعداد ایسی جماعتوں کی ہے جو کبھی کسی اسمبلی کی رکنیت حاصل نہیں کرسکیں۔