اقوام متحدہ ۔17مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یواین معاون مشن (یو این اے ایم اے ) کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ۔شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد 2818 (2026) منظور کرتے ہوئے یوناما کے مینڈیٹ کو 17 جون تک بڑھا دیا۔ کونسل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں معاون مشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یواین معاون مشن (یو این اے ایم اے ) کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ۔شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد 2818 (2026) منظور کرتے ہوئے یوناما کے مینڈیٹ کو 17 جون تک بڑھا دیا۔ کونسل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد یوناما کے لیے نئے خصوصی نمائندے اور مشن کے سربراہ کا تقرر کریں۔
یوناما ایک خصوصی سیاسی مشن ہے جو افغانستان کے عوام کی معاونت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ مشن مارچ 2002 میں سلامتی کونسل نے تشکیل دیا تھا اور اس کے مینڈیٹ کا ہر سال جائزہ لیا جاتا ہے۔چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو کونگ نے ووٹنگ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض ارکان یوناما کے مینڈیٹ میں مناسب تبدیلیاں چاہتے ہیں اس لیے کونسل نے مزید غور و خوض کے لیے اس کی مدت تین ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔








