مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعہ انسانی بحران میں تبدیل ، شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔17مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے کے باعث بڑھتے انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کا کہنا ہے کہ ایران اور لبنان میں صحت کے شعبے کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے۔ ایرانی …

اقوام متحدہ۔17مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے کے باعث بڑھتے انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کا کہنا ہے کہ ایران اور لبنان میں صحت کے شعبے کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق ایران میں 230 سے زائد طبی مراکز اور 30 سے زیادہ ایمبولینسیں تباہ یا شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ متعدد طبی کارکن ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ۔

ادارے کے مطابق ایران میں 54 ہزار سے زائد شہری عمارتیں جن میں رہائشی مکانات، تجارتی مراکز اور سکول شامل ہیں، نقصان کا شکار ہوئے ۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق لبنان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صحت کے مراکز پر 28 حملے رپورٹ ہوئے جن میں 30 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے اداروں نے متاثرین کی امداد کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام، یو این ایچ سی آر اور یونیسیف سمیت دیگر اداروں نے اب تک 8 لاکھ سے زائد گرم کھانے، کمبل، گدے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا ہے جبکہ تقریباً 7 لاکھ افراد کو صاف پانی فراہم کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اور اب تک 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار بچے شامل ہیں۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں ہزاروں افراد بغیر کسی پناہ گاہ کے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ خوراک اور ایندھن کی شدید قلت برقرار ہے۔

مزید خبریں