بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ،ایک ڈرون احاطے میں جاگرا

بغداد۔17مارچ (اے پی پی):عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پرحملہ کیا گیا ہے۔ بی بی سی نےعراقی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سفارتخانے پر منگل کی صبح تین ڈرون اور چار راکٹ داغے گئے جن میں سے کم از کم ایک سفارتخانے کے اندر گرا۔ایک عینی شاہد نےبتایا کہ انھوں نے کم از کم تین ڈرون امریکی سفارتخانے کی جانب جاتے …

بغداد۔17مارچ (اے پی پی):عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پرحملہ کیا گیا ہے۔ بی بی سی نےعراقی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سفارتخانے پر منگل کی صبح تین ڈرون اور چار راکٹ داغے گئے جن میں سے کم از کم ایک سفارتخانے کے اندر گرا۔ایک عینی شاہد نےبتایا کہ انھوں نے کم از کم تین ڈرون امریکی سفارتخانے کی جانب جاتے دیکھے،دو مار گرائے گئے جبکہ تیسرا سفارتخانے کے احاطے کے اندر ٹکرایا۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملوں کے آغاز سے اب تک کا سب سے شدید حملہ تھا۔قبل ازیں پیر کو بھی بغداد کے سخت سکیورٹی والے گرین زون میں ڈرون حملے کے بعد یہاں واقع ایک لگژری ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارت خانے ہیں۔

مزید خبریں