نیویارک ۔17مارچ (اے پی پی):امریکی شہر نیویارک کی رہائشی عمارت میں آ تشزدگی سے بچے سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق نیویارک سٹی میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور زخمیوں …
نیویارک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک،متعدد زخمی

مزید خبریں
نیویارک ۔17مارچ (اے پی پی):امریکی شہر نیویارک کی رہائشی عمارت میں آ تشزدگی سے بچے سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق نیویارک سٹی میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق واقعے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ آ تشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








