عیدالفطر کے موقع پربلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،لیسکوچیف

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت منگل کے روز یہاں لیسکو ہیڈکوارٹر میں فنکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالفطر کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا …

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت منگل کے روز یہاں لیسکو ہیڈکوارٹر میں فنکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالفطر کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے دوران لیسکو کا مرکزی کنٹرول روم 24گھنٹے الرٹ رہے گا، جہاں سے بجلی کی ترسیل کی مسلسل مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔