لاہور۔17مارچ (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں650 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران12 ہزار711 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 576 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔کارروائیوں کے دوران شرپسند و ملک دشمن عناصر کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی …
پنجاب بھر میں انٹیلی جنس کومبنگ آپریشنز جاری، 576 جرائم پیشہ افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔17مارچ (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں650 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران12 ہزار711 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 576 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔کارروائیوں کے دوران شرپسند و ملک دشمن عناصر کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی مواد، 12 ڈیٹونیٹرز،4 کلاشنکوف اور37 فٹ سیفٹی فیوز وائر بھی برآمد کی گئی،صوبہ بھر میں9 ہزار 134 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران3 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور1 ہزار 595 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔کومبنگ آپریشنز کے دوران ملزمان کے قبضہ سے5 کلاشنکوف، 23 رائفلز،187 پسٹلز،9 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔








