نائیجیریا ، یکے بعد دیگرے خودکش دھماکوں میں 23 افراد ہلاک، 108 زخمی

میڈوگوری۔17مارچ (اے پی پی):نائیجیریا کی شورش زدہ شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں مبینہ طور پر یکے بعد دیگرے متعدد خودکش بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق ریاستی پولیس نے پیر کی شب جاری بیان میں بتایاکہ پہلا دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع پوسٹ آفس پر ہوا جس کے فوراً بعد قریبی معروف …

میڈوگوری۔17مارچ (اے پی پی):نائیجیریا کی شورش زدہ شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں مبینہ طور پر یکے بعد دیگرے متعدد خودکش بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق ریاستی پولیس نے پیر کی شب جاری بیان میں بتایاکہ پہلا دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع پوسٹ آفس پر ہوا جس کے فوراً بعد قریبی معروف مارکیٹ میں دوسرا دھماکہ ہوا۔

سکیورٹی ذرائع اور مقامی رہائشیوں نے رائٹرز کو بتایا کہ دیگر دھماکوں میں یونیورسٹی آف میدوگوری ٹیچنگ ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اور حملہ مشرقی علاقے کالیری میں کیا گیا۔ یہ تمام دھماکے پیر کی شام ہوئے۔ریاستی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملے مبینہ خودکش بمباروں کی جانب سے کیے گئے۔پولیس کے مطابق شہر میں صورتحال معمول پر لائی جا چکی ہے اور مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملوں کے حالات و واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔