چین کا ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد کی پیشکش کرنے کا فیصلہ

چین نےایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منگل کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کو اس اقدام سے ان ممالک کے شہریوں کو درپیش انسانی المیےکو کم کرنے کی امید ہے۔

بیجنگ۔17مارچ (اے پی پی):چین نےایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منگل کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کو اس اقدام سے ان ممالک کے شہریوں کو درپیش انسانی المیےکو کم کرنے کی امید ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ جاری جنگ کے باعث ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے لوگوں کو خوفناک مصائب کا سامنا ہے۔ چین متعلقہ ممالک کے لوگوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتا ہے اور ہمارے دل ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین امن اور جنگ بندی کو فروغ دینے، علاقائی امن و استحکام کی جلد بحالی اور انسانی بحران کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا۔

مزید خبریں