اسرائیل ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا، امریکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی صورت جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایسا نہیں کرے گا، وہ کبھی ایسا نہیں کرے گا۔

واشنگٹن ۔17مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی صورت جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایسا نہیں کرے گا، وہ کبھی ایسا نہیں کرے گا۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جوہری ہتھیار کے استعمال کے امکان کو مسترد کر دیا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس کے ٹیکنالوجی مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایک پوڈکاسٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جاری امریکا اسرائیل اور ایران تنازعے میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

ڈیوڈ سیکس کے مطابق اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اسرائیل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے بعد جنگ کے پھیلاؤ اور جوہری ہتھیار کے استعمال کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جسے انہوں نے "تباہ کن” قرار دیا۔تاہم صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیوڈسیکس نے یہ خدشات ان کے ساتھ براہ راست شیئر نہیں کیے۔