امریکا میں پٹرول کی قیمتیں اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

واشنگٹن۔18مارچ (اے پی پی):امریکا میں پٹرول کی قیمتیں اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔تاس کے مطابق امریکا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ کر 3.79 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہیں جو اکتوبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائی کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں سامنے …

واشنگٹن۔18مارچ (اے پی پی):امریکا میں پٹرول کی قیمتیں اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔تاس کے مطابق امریکا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ کر 3.79 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہیں جو اکتوبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائی کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل، پٹرول کی قیمت 2.90 ڈالر فی گیلن تھی جبکہ کیلیفورنیا میں قیمتیں سب سے زیادہ ہیں جو 5.54 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں کم پٹرول قیمتوں کو اپنی توانائی پالیسی کی کامیابی کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔