برسلز۔18مارچ (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سکیورٹی کی سربراہ کاجا کیلس نے زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی رفتار سست ہونے یا اس سے نکلنے کے لیے کسی واضح منصوبے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نےیورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کو روکنے کے …
ایران جنگ روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ،یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز۔18مارچ (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سکیورٹی کی سربراہ کاجا کیلس نے زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی رفتار سست ہونے یا اس سے نکلنے کے لیے کسی واضح منصوبے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نےیورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خلیجی ممالک سمیت علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی تاکہ متعلقہ فریقین کو ٹھوس تجاویز پیش کی جا سکیں اور انہیں جنگ کے خاتمے کی راہ پر لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ ایک ایسی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد تناؤ کو اس سطح تک لے جانا ہے جہاں دوسرے فریق مخصوص شرائط پر اسے کم کرنے کی کوشش کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ طرزِ عمل صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں بلکہ یوکرین کی جنگ میں بھی نظر آتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپ کی سکیورٹی اور دنیا کا استحکام سفارتی راستے کی کامیابی سے جڑا ہوا ہے۔ کاجا کیلس نے ایک سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے اور اس کے دائرہ کار کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔








